ہنگو،بہادر بانڈہ میں ایک شخص کی قتل شدہ لاش برآمد

بدھ 30 مارچ 2016 16:40

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) علاقہ بہادر بانڈہ میں ایک شخص کی قتل شدہ لاش برآمد،تفصیلات کے مطابق ہنگو پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ بدھ کے روز ہنگو کے علاقہ بہادر بانڈہ میں الیاس نامی شخص کی قتل شدہ لاش بہادر بانڈہ سے برآمد کر لی گئی ہے پولیس نے بتایا کہ الیاس کا تعلق بہادر بانڈہ سے ہے جس کو نا معلوم افراد نے قتل کر کے ان کی لاش کو بہادر بانڈہ میں پھینک دیا تھا پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :