بھارتی میڈیا نے را کے افسر کے معاملے پر بھارتی حکام کی غلط بیانی کا بھانڈا پھوڑ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 16:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) : بھارتی میڈیا نے کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان پر خود ہی اپنی حکومت کی غلط بیانی کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔ بھارتی اخبار نے را کے افسر کی پر اسرار کارروائیوں پربھارتی حکام کے سامنے کئی سوالات رکھ دئے ہیں ہیں۔ جس میں کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں پر اسرار سرگرمیوں پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

بھارتی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق کلبھوشن یادیو نے 1987میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی جوائن کی۔ بھارتی اخبار نے تشویش ظاہر کی کہ کس طرح کلبھوشن یادیو کو اتنے کم عرصے میں کمانڈر کے عہدے پر ترقی دی گئی ؟؟ جبکہ یہ عمومی طریقہ کار کے خلاف ہے۔ بھارتی اخبار نے بتایا کہ کلبھوشن یادیو نے حسین مبارک پٹیل کے نام سے بھارتی حکومت کی ملی بھگت سے پونا سے اپنا پاسپورٹ بنوایا اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے جو پتہ لکھوایا وہ نا مکمل تھا۔

(جاری ہے)

اخبار میں شائع رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کلبھوشن نے خود اپنے ایک دوست کو بتایا کہ وہ کسی حکومتی کام کے لیئے نیوی چھوڑ رہا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کی ویڈیو منظر عام پر لائی گئی تھی جس کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے کلبھوشن کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان سے قونصلر رسائی کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :