اورنج ٹرین منصوبہ ،بنک آف پنجاب نے لوکل قرضہ کی مد میں 5ارب روپے کی دوسری قسط کی منظورری دیدی

اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے ایل ڈی اے کی جانب سے مانگی گئی دوسری قسط میں پنجاب بنک کو خود مختار ضمانت دے ‘ ذرائع

بدھ 30 مارچ 2016 16:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) اورنج لائن میٹرو ٹرین کے تعمیراتی کاموں کے لئے اسٹیٹ بنک کی خود مختار ضمانت کے بعد بنک آف پنجاب نے لوکل قرضہ کی مد میں 5ارب روپے کی دوسری قسط کی منظورری دیدی ۔ بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے تعمیراتی کاموں کے لئے ایل ڈی اے کی جانب سے پانچ ارب روپے کے لوکل قرضہ کی مد میں مانگی گئی دوسری قسط میں پنجاب بنک کو خود مختار ضمانت دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں پنجاب بنک ایل ڈی اے کو 5ارب روپے کی دوسری قسط جاری کرے گا تاہم پنجاب بنک اور ایل ڈی اے کے مابین قرضہ پر شرح سود کم کرنے کا معاملہ تاحال زیر بحث ہے ۔ایل ڈی اے حکام کے مطابق پنجاب بنک نے 5ارب روپے کی دوسری قسط جاری کرنے کے لئے اسٹیٹ بنک کی خود مختار ضمانت مانگی تھی جس کے باعث لوکل قرض کی دوسری قسط میں 40روز کی تاخیر ہوچکی ہے ۔ دوسری جانب پنجاب میٹرو بس اتھارٹی کے مطابق چینی بنک ایگزم سے مانگی گئی10ارب روپے کی پہلی قسط وصولی جلد ہوگی تاہم کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی ۔

متعلقہ عنوان :