گورنرخیبرپختونخوا نے چیڑھ کا پودا لگاکرفاٹا میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

بدھ 30 مارچ 2016 16:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخواکے گورنرانجینئراقبال ظفر جھگڑا نے گورنرہاؤس پشاور میں چیڑھ کا پودا لگاکرفاٹا میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹامحمد اسلم کمبوہ،پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرسکندر قیوم، سیکرٹری سوشل سیکٹر فاٹا وقارالحسن،کنزوریٹر فارسٹ فاٹا شیرنواز خان اور محکمہ جنگلات فاٹا کے دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر گورنر کو بتایا گیا کہ امسال موسم بہار کے دوران فاٹا بھر میں کم وبیش 41 لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ بنایاگیاہے جن میں سے37 لاکھ پودے خود محکمہ جنگلات فاٹا کے مختلف منصوبوں کے تحت لگائے جائیں گے جبکہ دیگر تقریباً 4 لاکھ پودے فاٹا سیکرٹریٹ کے قومی تعمیر نوکے مختلف محکموں اور اداروں، سیکورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں کے طلباء کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی جانب سے لگائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :