یورپی حصص بازاروں میں میں تیزی کا رحجان

بدھ 30 مارچ 2016 16:25

لندن ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) یورپی حصص بازاروں میں بدھ کو حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے مالیاتی پالیسی کا اجراء ہے۔

(جاری ہے)

لندن کااہم ترین ایف ٹی ایس ای۔100 انڈیکس 1.0 فیصد اضافے کے ساتھ 6166.96 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔دیگر اہم سٹاک مارکیٹس میں فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس۔30 انڈیکس 0.6 فیصد بڑھ کر 9951.68 پوائنٹس، پیرس کا سی اے سی۔40 انڈیکس 0.5 فیصد بڑھنے کے بعد 4387.36 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

متعلقہ عنوان :