بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوبیلجیئم میں احتجاج کا سامنا ،مقبوضہ کشمیر کونسل کا بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج، ہمارا احتجاج بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نارواسلوک اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم کے خلاف ہے، مظالم بند کیے جائیں۔مظاہرین کا مطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 مارچ 2016 16:23

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوبیلجیئم میں احتجاج کا سامنا ،مقبوضہ ..

برسلز( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2016ء) :بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک اور احتجاج کا سامنا کرنا پڑ گیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سرکاری دورے پر بیلجیئم پہنچے تو وہاں پر انہیں مقبوضہ کشمیر کونسل کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کونسل نے بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید مئوقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نارواسلوک اور مقبوضہ کشمیر میں انتہاپسندوں کے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف ہے،مطالبہ کرتے ہیں کہ مظالم بند کیے جائیں۔اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف اور مظاہرین کے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔