بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے 25 لاکھ روپے فنڈز جاری کرنے کی خبروں پر سخت نوٹس لے لیا

بدھ 30 مارچ 2016 16:21

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے 25 لاکھ روپے فنڈز جاری کرنے کی خبروں کا سخت نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارٹی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کو اس معاملے کی فوری انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے لئے تمام رقم پارٹی فنڈز سے استعمال کی جائے اور سرکاری فنڈز کا ایک پیسہ بھی اس سلسلے میں خرچ نہ کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعلیٰ اس مقصد کے لئے فنڈز جاری کرنے والوں اور اس کے پیچھے چھپے مقاصد معلوم کریں۔