اسلام آباد ریڈ زون میں‌مظاہرین کا داخلہ ،وزیر داخلہ نے کمیٹی قائم کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 16:16

اسلام آباد ریڈ زون میں‌مظاہرین کا داخلہ ،وزیر داخلہ نے کمیٹی قائم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) : اسلام آباد ریڈ زون میں مطاہرین کے داخلے کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائم کی گئی کمیٹی کی سربراہی اسپیشل سیکرٹری داخلہ شعیب صدیقی کریں گے۔ وزارت داخلہ کے مطابق کمیٹی 7 دن میں ریڈ زون میں مظاہرین کے داخلے سے متعلق رپورٹ تیار کر کے وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کمیٹی کو ہدایت کی دھرنے کے مظاہرین کے ریڈ زون پہنچنے اور داخل ہونے کی تحقیقات کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :