سانحہ گلشن اقبال پارک میں 74 انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد پارک کی دیواریں8فٹ تک اونچی کر نے کا فیصلہ

دیواروں کی تعمیر مکمل ہونے تک پارک کو عوام کیلئے نہ کھولنے کا فیصلہ ‘سیکورٹی اہلکاران بھی تعینات کیے جائیں گے ‘ذرائع

بدھ 30 مارچ 2016 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) سانحہ گلشن اقبال پارک میں 74 انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد پارک کی دیواریں8فٹ تک اونچی کر نے کا فیصلہ ۔ذرائع کے مطابق سانحہ کے دو روز بعدانتظامیہ نے پارک کی دیواروں کو ازسر نو تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹوٹی ہوئی دیواروں کی مرمت کر کے انہیں بلند کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے دیواروں کی تعمیر مکمل ہونے تک پارک کو عوام کیلئے نہ کھولنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال پارک کی چاروں اطراف کی دیواریں انتہائی چھوٹی ہیں جن پر جنگلے لگے ہوئے ہیں او ران دیواروں کو باآسانی عبور کیا جا سکتا ہے جبکہ پارک کے داخلی اور خارجی دروازوں پر سکیورٹی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ نے اب جنگلے اتار کر انکی جگہ دیواریں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پارک کے اندر بھی سکیورٹی گارڈز اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :