بلاول بھٹو کا ذوالفقار بھٹو کی برسی کے اخراجات حکومت سندھ کے اٹھانے پر ناراضگی کا اظہار

بدھ 30 مارچ 2016 15:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے اخراجات حکومت سندھ کے اٹھانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے تمام اخراجات پارٹی فنڈز سے ادا کئے جائیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے اڑھائی کروڑ روپے کا نوٹس لیتے ہوئے سرکاری خزانے سے رقم جاری کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ برسی کیلئے تمام اخراجات پارٹی فنڈز سے ادا کئے جائیں۔