جمشید دستی کا ڈی چوک میں شرکا دھرنے سے اظہار یکجہتی، کارکنوں کا نعروں سے استقبال

بدھ 30 مارچ 2016 15:24

جمشید دستی کا ڈی چوک میں شرکا دھرنے سے اظہار یکجہتی، کارکنوں کا نعروں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے آزاد رکن جمشید دستی ڈی چوک میں شرکاء دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچ گئے، دھرنے میں شریک کارکنوں نے یارسول اللہ کے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا اور حصار بنا کر انہیں قائدین کیلئے بنائے گئے مرکزی سٹیج پر لے گئے جہاں انہوں نے دھرنے کے مرکزی قائدین اعجاز ثروت قادری، علامہ خادم حسین رضوی و دیگر سے ملاقات کی اور شرکاء دھرنا کے تمام مطالبات کی حمایت کی اور کہا کہ حکومت شرکاء دھرنا کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کی بجائے مذاکرات سے معاملہ حل کرے۔

متعلقہ عنوان :