پنجاب میں (ن) لیگ نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے ،فوج اور رینجرز آپریشن وقت کی ضرورت ہے ‘ چوہدری محمد سرور

بدھ 30 مارچ 2016 15:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے صد ارتی چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں (ن) لیگ نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے،پنجاب میں فوج اور رینجرز آپریشن وقت کی ضرورت ہے کیونکہ (ن) لیگ پنجاب میں کالعدم تنظیموں اور دہشت گردو ں کیخلاف آپریشن میں سنجیدہ نہیں ،دہشت گردی میں جو بھی ہاتھ ملوث ہیں انکو بے نقاب کر نا حکمرانوں کی ذمہ دار ی ہے،عمران خان سچ کہتے ہیں کہ امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے پو لیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی کر نا ہو گا ،تحریک انصاف دہشت گردی سے متاثر خاندانوں کیساتھ ہے انکے غم میں برابر کے شریک ہیں،ملک کی تباہی میں وی آئی پی کلچر کا بھی اہم رول ہے اسکو ختم کر نا ہوگا ۔

وہ جناح ہسپتال لاہور میں گلشن پارک سانحہ کے زخمیوں کی عیادت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر کامران پر ویز ‘وسیم چوہدری ‘عبید الر حمن سمیت دیگر بھی موجود تھے سابق گور نروتحر یک انصاف پنجاب کے صد ارتی چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی میں بے گناہ اور معصوم لوگ نشانہ بنے جس پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے اوراس بات میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردوں کاانسانیت سے دور کا بھی تعلق نہیں اور پوری قوم کو متحد ہو کر سیکورٹی فورسز کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرورنے کہا کہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے بارے میں حکومتی رویہ کسی سے پوشید ہ نہیں اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ (ن) لیگ کی موجودہ حکومت کسی بھی صورت کالعدم تنظیموں کیخلاف سخت ایکشن نہیں لے گی اگر پنجاب سے دہشت گردی کا خاتمہ کر نا ہے تواس کیلئے ضروری ہے کہ پاک افواج یا رینجرز دہشت گردوں کیخلاف پنجاب میں بھر پور آپر یشن کر یں پنجاب کا بچہ بچہ دہشت گردی کیخلاف آپریشن میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا۔

متعلقہ عنوان :