کراچی‘ پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

بدھ 30 مارچ 2016 15:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔اتحاد ٹاوٴن میں پولیس نے کارروائی کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان منظور، صغیر اور شہباز کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم، بھتہ خوری سمیت جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔ منگھوپیر میں پولیس کارروائی کے دوران2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :