8ماہ میں حکومت کو ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کیلئے 4 ارب 60 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی مالی معاونت وصول ہوئی ،اقتصادی امور ڈویژن

بدھ 30 مارچ 2016 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) رواں مالی سال 2015-16ء کے پہلے 8ماہ میں جولائی تا فروری کے دوران حکومت کو مختلف ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کیلئے 4 ارب 60 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی مالی معاونت وصول ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

اقتصادی امور ڈویڑن کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کیلئے بجٹ میں غیر ملکی معاونت کا ہدف 9ارب 20 کروڑ ڈالر مختص کیا گیا تھا جبکہ ابتدائی 8ماہ کے دوران متوقع مالی معاونت کے تقریباً 50فیصد سے زائد کی رقوم وصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک سے وصول ہونیوالی مالی معاونت سے سے اندازاً 90 فیصد قرضوں کی شکل میں دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :