سالانہ 50 لاکھ ڈالر برآمدات والے ادارے ’لانگ ٹرم فنانس فسیلیٹی‘ سے استفادہ کرسکیں گے، سٹیٹ بینک

بدھ 30 مارچ 2016 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) سالانہ 50 لاکھ ڈالر یا اپنی مجموعی فروخت کا 50 فیصد حصہ برآمد کرنیوالے ادارے لانگ ٹرم فنانس فسیلیٹی(ایل ٹی ایف ایف) سے استفادہ کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لانگ ٹرم فنانسنگ کی سہولت ملکی برآمدات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی اور سالانہ پانچ ملین ڈالر یا اپنی مجموعی فروخت کا پچاس فیصد حصہ برآمد کرنے والے مقامی ادارے/ صنعتیں اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے اور انہیں قرضے کی سہولت دس سال کیلئے فراہم کی جائیگی جس میں دو سال کا رعایتی عرصہ بھی شامل ہوگا۔

سٹیٹ بینک نے کہا کہ ایسے ادارے تین ‘ پانچ ‘دس سال کی مختلف مدتوں کیلئے یہ سہولت حاصل کرسکیں گے اور قرضے کی اس سہولت پر شرح سود 6فیصد جبکہ ٹیکسٹائل سے منسلک اداروں کیلئے فیصد سالانہ ہوگی۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ برآمدات سے منسلک ادارے کم شرح سود پر قرضوں کے حصول سے اپنی برآمدات کو بڑھا سکیں گے جس سے نہ صرف ملکی معیشت کے استحکام بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :