اسلام آباد پولیس نے دھرنے میں داخل ہوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا

بدھ 30 مارچ 2016 15:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون میں جاری مذہبی جماعتوں کے دھرنے میں داخل ہونے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے اہلکاروں نے کیبنٹ گیٹ کے قریب دھرنے میں داخل ہونے والے نامعلوم مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص کو روک کر پوچھا گیا تو اس نے اہلکاروں کو بتایا کہ وہ دھرنے میں اپنے استاد سے ملنے جا رہا ہے تاہم بعد میں استاد اوراپنی شناخت ظاہر میں ناکامی پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی گرفتاری کے بعد ریڈ زون اور اطراف میں ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر کے سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :