پنجاب کے ہر پارک میں ڈیجیٹل لائبریری بنانے کیلئے پلان مرتب کیا جائے گا‘ رانا بابر حسین

بدھ 30 مارچ 2016 15:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابر حسین نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر پارک میں ڈیجیٹل لائبریری بنانے کیلئے پلان مرتب کیا جائے گا ،ہارٹی کلچر اینڈ لینڈ سکیپ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا فیصلہ کیاگیا ہے اورشاہدرہ سے رائیونڈ تک 40کلو میٹر ریلوے ٹریک کے اردگرد شجر کاری کے پروگرام کی منظوری ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں ہارٹی کلچرکے فروغ کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اورترقیاتی منصوبوں کو ہارٹی کلچر کے ذریعے خوبصورت اوردیدہ زیب بنایاگیا ہے۔پودے اور پھول آلودگی کے خاتمے کے ساتھ شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں ۔پودوں اورپھولوں کی دیکھ بھال اورحفاظت بھی ضروری ہے ۔پودوں اورپھولوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگرکیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پارکوں میں ڈیجیٹل لائبریریوں کے قیام کے منصوبے پر فوری عملدر آمد کیا جائے گا ۔رٹی کلچر کے فروغ سے بڑے شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ فروٹ گارڈنز کے منصوبے کوعملی جامہ پہنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں کیونکہ فروٹ گارڈنز کے قیام سے شہریوں کو تفریح کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :