دہشتگردوں، شدت پسندوں اور سہولت کاروں کے فرا ر کا راستہ روکنے کیلئے انتہائی خفیہ حکمت عملی مرتب کر لی گئی

بدھ 30 مارچ 2016 15:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء ) پنجاب میں آپریشن میں تیزی لائے جانے کے بعد انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں، شدت پسندوں اور انکے سہولت کاروں کے فرا ر کا راستہ روکنے کیلئے انتہائی خفیہ حکمت عملی مرتب کر لی ۔ ذرائع کے مطابق گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد وفاق اور صوبے کے ماتحت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن تیز کر دیاہے اور اس تناظر میں ہر طرح کی منصوبہ بندی کر کے اسے انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پنجاب میں آپریشن شروع ہونے کے بعد پنجاب کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام مزید سخت کردیاگیا ہے ۔پنجاب کے داخلی اور خارجی راستوں اور خصوصاً جنوبی پنجا ب کے اضلاع سے باہر نکلنے والے راستوں پر سکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے اور ہر آنے جانے والی گاڑی اور اس میں سوار افراد کی خصوصی چیکنگ اور ان سے مکمل شناخت حاصل کی جارہی ہے ۔ ڈی پی او اٹک کے مطابق اٹک خورد ،برہان ،جاری کس،کوٹکے اورغازی انٹرچینج پر پولیس نے چیکنگ سخت کر دی ہے ۔خیبرپختونخوا ہ سے اسلام آباد اور پنجاب جانے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :