پاکستان میں‌ را کے افسر کی گرفتاری کا معاملہ بیرون ملک سفارتکاوں نے اٹھا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 14:47

پاکستان میں‌ را کے افسر کی گرفتاری کا معاملہ بیرون ملک سفارتکاوں نے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) : پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسر کی گرفتاری کا معاملہ بیرون ملک موجود پاکستانی سفارتکاروں نے اٹھا دیا، جن میں امریکا، چین، برطانیہ اور فرانس شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ پاکستان کو بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

بیرون ممالک میں پاکستان کے سفارتکاروں نے پاکستان کے موقف سے متعلق متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفیروں نے را کے ایجنٹ کی گرفتاری کی تفصیلات عالمی برادری کو پہنچا دی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سے را کے افسر کی گرفتاری اور دوران تفتیش کیے گئے انکشافات کا معاملہ اٹھانے سے متعلق دفتر خارجہ نے سفارتخانوں سے 31 مارچ تک رپورٹ طلب کی تھی۔

متعلقہ عنوان :