اسلام آباد ، مظاہرین کے خلاف متوقع آپریشن سے قبل سینیٹ سیکرٹریٹ ودیگر دفاتر بند، ملازمین کو چھٹی دیدی گئی

بدھ 30 مارچ 2016 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) اسلام آباد کے ریڈ زون میں دھرنا دیئے مظاہرین کے خلاف متوقع آپریشن سے قبل سینیٹ سیکرٹریٹ کو بند کرکے ملازمین کو چھٹی دے دی گئی جبکہ ڈی چوک کے اطراف کے دفاتر کو بھی خالی کرالیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ریڈ زون میں دھرنا دیئے مظاہرین گھروں کو جانے کیلئے 12بجے تک کی آخری ڈیڈ لائن کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ نے متوقع آپریشن کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ کو بند کر دیا جبکہ ملازمین کو چھٹی دے دی گئی ۔ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈی چوک کے اطراف کے دفاتر کو بھی خالی کرالیا گیا اور ان دفاتر کے ملازمین کو لاؤڈ سپیکر پر جلد از جلد علاقے سے نکل جانے کو کہا گیاتھا

متعلقہ عنوان :