Live Updates

تحریک انصاف نے ملکی امن و امان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی

بدھ 30 مارچ 2016 14:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف نے ملک میں امن و امان کی صورتحال قومی اسمبلی کے 7مارچ سے شروع ہونے والے اجلاس میں زیر بحث لانے کے لئے تحریک التوا جمع کرادی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک انصاف کے متعدد ارکان کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایوان میں معمول کی کارروائی روک کر ملک میں امن وامان کی صورتحال بالخصوص لاہور بم دھماکے‘ ریڈ زون میں دھرنے اور را کے ایجنٹ کی گرفتاری پر ایوان میں بحث کرائی جائے اور وزیر داخلہ اس حوالے سے ایوان میں پالیسی بیان جاری کریں۔

تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ تازہ ترین واقعات نے حکومت کی طرف سے امن قائم کرنے کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے ریڈ زون میں دھرنے کی وجہ سے اسلام آباد مفلوج ہے اور پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے حکومت ایوان کو اعتماد میں لے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات