سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

توانائی کے 2منصوبوں، موسیٰ خیل تونسہ روڈ کو ژوب سے ملانے کیلئے 35کلو میٹر کی سڑک، قلات میں چھوٹے ڈیمز بنانے کے30کروڑ روپے مالیت کے منصوبے سمیت دیگر کی منظوری

بدھ 30 مارچ 2016 14:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی) نے اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی، توانائی کے 2منصوبوں، موسیٰ خیل تونسہ روڈ کو ژوب سے ملانے کیلئے 35کلو میٹر کی سڑک، قلات میں چھوٹے ڈیمز بنانے کے30کروڑ روپے مالیت کے منصوبے سمیت دیگر کی منظوری دی گئی ہے۔ بدھ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں توانائی کے دو منصوبوں گولن گول اور اسلام آباد ویسٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں قلات میں چھوٹے ڈیمز بنانے کے30کروڑ روپے مالیت کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے موسیٰ خیل تونسہ روڈ کو ژوب سے ملانے کیلئے 35 کلو میٹر سڑک کے منصوبے کی منظوری دی۔ اجلاس میں سیکٹر جی ٹین اسلام آباد میں جوڈیشل اور ایڈمنسٹریشن کمپلیکس کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا، ماموں کانجن فیصل آباد میں سالڈ ویسٹ کی نکاسی کے 25کروڑ 10لاکھ روپے کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔