لاہور دھماکہ ‘ لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے کینیڈا میں تھری ڈی ٹورنٹو سائن پاکستانی پرچم کے رنگوں پر مشتمل روشنیوں سے جگمگا تا رہا

بدھ 30 مارچ 2016 14:25

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) پاکستانی شہر لاہور کے ایک پارک میں خودکش حملے کا شکار ہونے والے افراد سے اظہارِ یکجہتی کیلئے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں واقع تھری ڈی ٹورنٹو سائن پاکستانی پرچم کے رنگوں پر مشتمل روشنیوں سے جگمگا تا رہا تفصیلات کے مطابق27 مارچ کو لاہور کے اقبال ٹاوٴن میں واقع گلشن اقبال پارک میں خودکش حملے کے نتیجے میں 74 افراد شہید اور 250 سے زائد زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

ٹورنٹو کے میئر جون ٹوری نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر اس حوالے سے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ لاہور دھماکے کا نشانہ بننے والے بے گناہ لوگوں کی یاد میں ٹورنٹو سائن کو سبز اور سفید رنگ کی روشنیوں سے منور کیا جائے گامسیحیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے دن لاہور کے پارک میں ہونے والے دھماکے کی دنیا بھر کے سیاسی رہنماوٴں اور اہم شخصیات نے مذمت کی اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاٹورنٹو کے میئر کے مطابق انتظامیہ دھماکے کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے یہ اقدام پہلے ہی کرنا چاہتی تھی تاہم سائن میں کچھ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکاتھری ڈی ٹورنٹو سائن ‘2015 میں ٹورنٹو شہر میں پین امیریکن گیمز اور پیرا پین امیریکن گیمز کے دوران تعمیر کیا گیا تھا