وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر داخلہ سے ملاقات ‘دھرنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور

بدھ 30 مارچ 2016 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف سے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے ملاقات کی جس میں دھرنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ مسئلے کا بات چیت کے ذریعے پرامن حل حکومتی ترجیح ہے اور پوری کوشش ہے کہ طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ انتظامیہ مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے، مظاہرین کے قانونی مطالبات پر حکومت کا موقف واضح ہے اس لئے دھرنے کا کوئی جواز نہیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مظاہرین کے مطالبات، دھرنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال اور انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :