چینی کمپنیوں کا گوادرمیں بھاری سرمایہ کاری کا فیصلہ

بدھ 30 مارچ 2016 14:06

ژن جیانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مارچ۔2016ء) چینی کمپنیوں نے گوادرکی ترقی میں بھاری سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا گوادرڈیولمپنٹ اتھارٹی کے ساتھ مختلف ترقیاتی منصوبوں پرکام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گوادر پورٹ کی ترقی کے لیے پانچ چینی کمپنیاں بھاری سرمایہ کاری کریں گی ان کمپنیوں کا تعلق چین کے علاقے ڑن جیانگ سے ہے اس ضمن میں کمپنیوں کے اعلیٰ نمائندوں نے پاکستان کا دورہ کیاجہاں گوادرڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ہوٹلوں کی تعمیر،ان کے انتظام،کنکریٹ کی فراہمی، تعمیراتی سامان کی فروخت، زراعت اور سمندری پیدوارکی تجارت کے معاہدے ہوئے۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلیم ، توانائی ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور معلومات کے تبادلے پربھی زوردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :