کراچی ،بلدیہ میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

بدھ 30 مارچ 2016 14:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مارچ۔2016ء) بلدیہ مکہ کالونی میں فائرنگ سے ایس پی آفس میں تعینات ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ایس پی آفس بلدیہ میں تعینات تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار اپنے گھر پر موجود تھا اور اسلحہ کی صفائی کے دوران سرمیں گولی لگنے سے اس کی موت واقع ہوئی۔ دوسری طرف اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار گھر کی چھت پر کھڑا تھا اور نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے اس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے اہلکار کی لاش کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :