راولپنڈی ،دکانداروں نے دودھ اور دہی کو زائد قیمت پر فروخت کرنا شروع کر دیا

ضلعی حکومت لوٹ مار روکنے میں ناکام

بدھ 30 مارچ 2016 13:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مارچ۔2016ء) راولپنڈی شہر کے مختلف حصوں میں تازہ دودھ اور دہی کی فی کلو قیمت میں دس روپے کا اضافہ کر دیا گیا دودھ فرشوں کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس مجسٹریٹس نے اس گراں فروشی کے خالف کوئی ایکشں لینے میں ناکام رہے ہیں رپورٹس کے مطابق ضلعی حکومت نے چند روز قبل دودھ کی قیمت 70 روپے فی لیٹر اور دہی کی قیمت 80 روپے فی لیٹر مقرر کی تھی یہ ہدایات پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی وجہ سے جاری کی گئی تھیں سرکاری احکامات کی پیروی کی بجائے دکانداروں نے قیمتیں بڑھا دیں اور ان میں سے بعض دودھ کو فی لیٹر 100 روپے اور دہی 110 روپے میں فروخت کر رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ لوٹ مار کو روکنے میں ناکام دکھائی دیتی ہیں ۔