سانحہ لاہورکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں شمعیں روشن کی گئیں

بدھ 30 مارچ 2016 13:36

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) سانحہ لاہورکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں شمعیں روشن کی گئیں ‘تقریب میں پاکستانی کمیونٹی اور برطانوی وزارت خارجہ کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ لاہور کی یاد میں لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیاگیا ‘شرکا ء کی جانب سے شمعیں جلا کرایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ‘اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی ملک نہیں ہوتا۔

تقریب میں شریک پاکستانی کمیونٹی نے کہاکہ دنیا کے ہرکونے میں رہنے والا پاکستانی اپنے ملک کی سلامتی کیلئے لڑتا رہے گادنیا کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :