پشاور، ارمڑ میں دو گروپوں میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 3افراد جاں بحق،ایک زخمی

بدھ 30 مارچ 2016 13:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) پشاور کے علاقے ارمڑ میں دو گروپوں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس ذرائع کے مطابق ارمڑ کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے

متعلقہ عنوان :