اسلام آباد، بیرون ممالک سے ڈیپورٹ ہونے والے 3 مسافر زیر حراست

بدھ 30 مارچ 2016 13:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی کو ملک بدر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی شہری مبین شہزاد کو اسلام آباد منتقل کرنے پر ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ۔ دوسری جانب جعلی سفری دستاویزات پر ترکی سے آنے والے مسافر اعجاز گلزار کو گرفتار کرکے پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سعودی عرب سے آنے والے مسافر کو بھی بے نظیر ایئرپورٹ پرحراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر اسد اللہ معراج کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا۔ اسد اللہ معراج کا تعلق پشاور سے ہے۔

متعلقہ عنوان :