کرک،ماری پٹرولیم نے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا

بدھ 30 مارچ 2016 13:26

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) ماری پٹرولیم نے کرک میں واقع بلاک سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا۔ کمپنی کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع کرک میں واقع فیلڈ پر 5 ہزار 900 میٹری گہری کھدائی کے بعد تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کنویں سے ابتدائی طور پر 1425 بیرل خام تیل اور 1 18 ملین مکعب فیٹ گیس یومیہ حاصل ہو رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا کہ تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد ات پر انحصار کم ہوگا جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :