سپریم کورٹ نے سابق آئی جی خیبرپختونخوا ملک نوید کی درخواست ضمانت خارج کردی

بدھ 30 مارچ 2016 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے سابق آئی جی خیبرپختونخوا ملک نوید کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو کو ٹرائل جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ میں سابق آئی جی خیبرپختونخوا ملک نوید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے نیب کو ملک نوید کا ٹرائل جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ اب تک 22 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے ہیں صرف 8 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہونے ابھی باقی ہیں۔