لاہور ،تھانہ مناواں کے اہلکار کا انوکھا کارنامہ، ساتھیوں سے مل کر سرکاری اسلحہ فروخت کر دیا

بدھ 30 مارچ 2016 13:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) لاہور کے تھانہ مناواں کے اہلکار کا انوکھا کارنامہ، ساتھیوں سے مل کرتھانے کا سرکاری اسلحہ فروخت کر دیا، اینٹی کرپشن نے اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ مناواں کے محرر اکرم نے ساتھیوں کی مدد سے سرکاری اسلحہ اور تھانے کا دیگر سامان بیچ ڈالا اور بعد ازاں فرار ہو گیا، جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :