لاہورمیں پولیس اورحساس اداروں کی کارروائی کے دوران مزید 6 دہشت گرد گرفتار

بدھ 30 مارچ 2016 13:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) پولیس اورحساس اداروں نے دو موریہ پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مزید 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہورمیں دو موریہ پل کے قریب پولیس اورحساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی، کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشت گرد گرفتار کیے گئے جنہیں مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم جگہ پرمنتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سانحہ لاہور کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری ہے جب کہ گزشتہ روزبھی آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 400 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :