آٹھ ماہ میں حکومت کو ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کے لئے 4 ارب 60 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی مالی معاونت وصول ہوئی ،اقتصادی امور ڈویژن

بدھ 30 مارچ 2016 13:16

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) جاری مالی سال 2015-16ء کے پہلے آٹھ مہینوں میں جولائی تا فروری 2015-16ء کے دوران حکومت کو مختلف ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کے لئے 4 ارب 60 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی مالی معاونت وصول ہوئی ہے اقتصادی امور ڈویژن کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے لئے بجٹ میں غیر ملکی معاونت کا ہدف 9ارب 20 کروڑ ڈالر مختص کیا گیا تھا جبکہ ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران متوقع مالی معاونت کے تقریباً پچاس فیصد سے زائد کی رقوم وصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک سے وصول ہونے والی مالی معاونت سے سے اندازاً 90 فیصد قرضوں کی شکل میں دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :