کاروباری‘ صنعتکار اور تاجر برادری کا دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے وزیراعظم عزم کا خیر مقدم

بدھ 30 مارچ 2016 13:12

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) کاروباری‘ صنعتکار اور تاجر برادری نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے وزیراعظم محمد نواز شریف کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہو کیا ہے کہ وزیراعظم ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہیں ۔ وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لنعت کو جڑ سے اکھاڑ نے کے لئے تمام متعلقہ اداروں میں موثر اور مربوط اشتراک کار کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یقین دلایا کہ تاجرو کاروباری اور صنعت کار برادری دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وزیراعظم کی قیادت میں دہشت گردی کے خاتمہ اور امن وامان کی صورت حال میں بہتری کے لئے قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں جس سے نہ صرف ملک میں صنعتی و تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی ہوئی ہے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد بھی ملک میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہے۔