ایف بی آر کے دفاتر اور متعلقہ بینک کل رات 10بجے تک کھلے رکھنے کااعلان

بدھ 30 مارچ 2016 13:10

فیصل آباد۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء )ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے ایف بی آرفیصل آباد کے دفاتر اور متعلقہ بینک کل 31مارچ بروز جمعرات کورات 10بجے تک کھلے رکھنے کااعلان کردیا گیا ہے اور تمام ٹیکس دہندگان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا ٹیکسز بروقت جمع کروا دیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر فیصل آباد ریجن کے ترجما ن نے بتایاکہ بینک دولت پاکستان فیصل آباداور نیشنل بینک آف پاکستان فیصل آباد سمیت ٹیکسز کی وصولی کیلئے مقرر کردہ دیگر کمرشل بینکوں کی برانچز کے حکام سے کہاگیاہے کہ وہ ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے اپنی برانچز مقررہ اوقات تک کھلی رکھیں تاکہ سرکاری واجبات کی زیادہ سے زیادہ وصولی ممکن ہو سکے۔