وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلی پنجاب کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 12:52

وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلی پنجاب کی ملاقات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دھرنے کے مسائل اور دھرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھرنے کے مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ملاقات میں ضلعی انتظامیہ اور مظاہرین کے مابین ہونے والے مذاکرات اور مظاہرین کے مطالبات پر بھی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں گفتگو کی گئی کہ مظاہرین کے قانونی مطالبات پر حکومت کا موقف واضح ہے، دھرنے کا کوئی جواز نہیں۔ اضافی فورس کو ریڈ زون میں سرکاری املاک اور عمارتوں کی حفاظت کے لیے طلب کیا گیا۔ ملاقات میں یہ بھی بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ نے صبر کا مطاہرہ کیا اور مظاہرین کے کھانے پینے کا سامان بھی آنے سے نہیں روکا گیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ڈی چوک پر مظاہرین کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے۔ جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس اور موبائل فون سروس بند ہونے کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :