پشاور میں‌دہشتگردوں‌کے بعد چوہوں‌کے بھی سر کی قیمت مقرر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 12:38

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) : پشاور میں دہشت گردوں کے بعد اب خطرناک چوہوں کے بھی سر کی قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے چوہے مارنے کے عوض 25 روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ضلعی حکومت کی جانب سے یہ اقدام چوہوں کے کاٹنے سے بچوں کی ہلاکتوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعہ ناظم کا کہنا ہے کہ عوام میں چوہے مارنے کی ادویات بھی مفت تقسیم کی جائیں گی ، انہوں نے بتایا کہ ہم نے نوجوانوں کا ایک گروپ بنایا ہے جو چوہے مارنے کے لیے سر گرم رہے گا۔

مقامی افراد چوہے مارنے کے بعد لاش دکھا کر 25 روپے انعام وصول کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور کے کئی اضلاع میں چوہوں کی بھرمار کے باعث بچوں اور بوڑھوں کو کاٹنے اور ان کی ہلاکتوں کے واقعات میں بتدریج اضافہ ہوا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے چوہوں کو مارنے پر انعام کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ عنوان :