خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبے میں‌ کنٹینر اسکول کے قیام کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 12:34

خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبے میں‌ کنٹینر اسکول کے قیام کا فیصلہ کر ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء): خیبر پختونخواہ حکومت نے کنٹینر اسکول کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق کنٹینر اسکول ایسے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے جہاں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں اسکول مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق کنٹینر اسکول 2 ماہ کی قلیل مدت میں تیار کیے جائیں گے جس کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں موجود بچوں کو جلد از جلد تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے گا۔ محکمہ تعلیم نے مزید بتایا کہ کنٹینر اسکول کے قیام کا فیصلہ ان کی تیاری کے لیے درکار قلیل مدت کے پیش نظر بھی کیا گیا ہے تاکہ جلد از جلد بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا سکے۔