وانا‘ شدت پسندوں سے روابط رکھنے پر تحریک طالبان کے اہم کمانڈر غلام جان مرحوم سمیت سات قبائلی رہنماوٴں کے گھر مسمار

بدھ 30 مارچ 2016 12:14

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) جنوبی وزیرستان وانا میں احمدزئی وزیر قبائل نے شدت پسندوں سے روابط رکھنے اور سہولت دینے پر تحریک طالبان کے اہم کمانڈر غلام جان مرحوم سمیت سات قبائلی رہنماوٴں کے گھر مسمار کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق 2007امن معاہدہ کے تحت شدت پسندوں کوسہولت دینے اور روابط رکھنے پر احمدزئی وزیرقبائل نے لشکرکشی کرکے سات قبائلی رہنماوٴں کے قلعہ نمامکانات کو منہدم کر دیئے گئے-حکام کے مطابق مقامی پولیٹکل انتظامیہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ سات قبائلی رہنماوٴں کے شدت پسندوں سے روابط رکھنے اور سہولت دینے کی پاداش میں 2007امن معاہدے کے تحت 120رکنی امن کمیٹی کو اگاہ کردیا جس پر وزیرقبائل کے جرگے نے تحقیقات کرکے ثابت کرہوگیا کہ مذکورہ سات قبائلی رہنماوٴں نے وانا امن معاہدے کی خلاف ورزی کرکے مذکورہ شدت پسندوں کے ساتھ روابط رکھنے،سہولت اور پناہ دینے کی پاداش میں احمدزئی وزیر قبائل کے چارہزار پر مشتمل لشکرنے سات سہولت کاروں کے گھرمسمار کردیئے۔

عوامی حلقوں اور سرکاری سطح پر وزیرقبائل کے اس اقدام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :