کابل: بگرام ائیر بیس پر امریکی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ۔ افغان میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 11:49

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء): افغان میڈیا کے مطابق بگرام ائیر بیس پر امریکی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی جس کے باعث حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ کا طیارہ گرنے کا حادثہ گذشتہ روز پیش آیا۔