گلشن اقبال پارک کی انتظامیہ جاگ گئی،تعمیری کام شروع کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 11:41

گلشن اقبال پارک کی انتظامیہ جاگ گئی،تعمیری کام شروع کر دیا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء) : گلشن اقبال پارک بم دھماکے کے بعد انتظامیہ نے بھی ہوش کے ناخن لے لیے۔ تفصیلات کے مطابق پارک کو لاحق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتظامیہ نے پارک کی دیواریں اونچی کروانا شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دیواریں اونچی کروائی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ سانحہ گلشن اقبال پارک میں اب تک 74 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 300 سے بھی زائد تھی جنہیں لاہور کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی گئی، دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے افراد تاحال اسپتالوں میں زید علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :