پشاور،خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی ڈائلائیسز مشین خراب،3 مریض دم توڑ گئے

بدھ 30 مارچ 2016 11:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈائلائیسز مشین کے خراب ہونے سے تین مریض دم توڑ گئے۔ وارڈ میں موجود دیگر مریضوں کو دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں شفٹ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا تاہم ہسپتال کے وارڈ میں ڈائلائیسز مشین نے اچانک کام کرنا چھوڑ دیا جس کی وجہ سے وارڈ میں موجود 3 مریض دم توڑ گئے۔

ہسپتال میں موجود ڈاکٹر ناصر کا کہنا تھا کہ ڈائلائیسز مشین کے خراب ہونے کے بارے میں ڈی ایم ایس کو فوری طور پر آگاہ کر دیا گیا تھا تاہم انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔ ڈاکٹر ناصر کا کہنا تھا کہ وارڈ میں موجود دیگر مریضوں کو دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :