کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

بدھ 30 مارچ 2016 11:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ اتحاد ٹاوٴن میں پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں منظور، صغیر اور شہباز کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم، بھتہ خوری سمیت جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔ منگھوپیر میں پولیس کارروائی کے دوران 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :