کوہاٹ : ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں دو قیدیوں‌کو پھانسی دے دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 مارچ 2016 10:37

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ2016ء): کوہاٹ کی ڈسٹرکٹ جیل میں دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محمود اور رب نواز نامی دہشت گردوں کو آج صبح ڈسٹرکٹ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں مجرم دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ دونوں دہشت گردوں کا تعلق بھی کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔