سیالکوٹ،شہر میں آٹو رکشہ اور چینگ چی کا کرایہ ایک روپیہ بھی کم نہیں ہو سکا

منگل 29 مارچ 2016 22:59

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء)سیالکوٹ شہر میں آٹو رکشہ اور چینگ چی ر کشہ کا کرایہ ایک روپیہ بھی کم نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں پٹر ولیم مصنو عات کی قیمت50روپے لٹر تک سستی ہو نے اور ایل این جی سستی ہونے کے با وجود آٹو رکشہ اورموٹر سا ئیکل رکشہ والوں نے کرایہ کم نہیں کیا ابھی تک چینگ چی رکشہ والے15روپے فی سٹا پ وصول کر رہے ہیں اس طرح آٹو رکشہ والے بھی من ما نی کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے۔