سرگودھا ،صوبائی حکومت نے اقلیتی عبادت گاہوں میں ہنگامی طبی امدادکا مستقل انتظام ضروری قرار دیدیا

منگل 29 مارچ 2016 22:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء)صوبائی حکومت کی طرف سے اقلیتی عبادت گاہوں میں ہنگامی طبی امدادکا مستقل انتظام ضروری قرار دیتے ہوئے ڈی سی اوز کو عملدرآمد کا ٹاسک سونپا ہے ،گزشتہ روز ہوم سیکرٹری پنجاب کی طرف سے سرگودھاسمیت چاروں ضلعی سربراہان کو جاری گائیڈ لائن میں بتایا گیا کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر تمام اقلیتی عبادت گاہوں کے منتظمین سے مل کرطبی امداد کی فراہمی اور سکیورٹی امور کو سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کے مطابق ہنگامی اقدامات اٹھا کر عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کی جائے ۔