عوامی نیشنل پارٹی نے پی کے 8کے ضمنی الیکشن کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

منگل 29 مارچ 2016 21:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی نے پی کے 8پشاور کے ضمنی الیکشن کیلئے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، اے این پی کے صوبائی صدراور پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین امیر حیدر خان ہوتی نے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30مارچ تا 4 اپریل تک اپنی درخواستیں بمع فیس کے باچا خان مرکز میں جمع کرا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :