کوئٹہ، محکمہ صحت کے مختلف ہسپتالوں کو خود مختیاری کے ذ ریعے تباہی سے بچائیں ، آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسویشن

منگل 29 مارچ 2016 21:27

ٓکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء ) آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسویشن کے صوبائی چیئرمین محمد اقبال شیخ ،صوبائی جنرل سکرٹری محمد طارق کدیزئی ،چیف آرگنائزر عبدالوحید بلوچ ،سینئر نائب صدر منصب سومرو ،آرگنائزر نیاز بگٹی ،حاجی فدا مینگل ،خان محمد خلجی ،اور حاجی عبدالغنی زہری نے اپنے مشترکہ بیان میں سیکرٹری صحت ڈاکٹر محمد عمر بلوچ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محکمہ صحت کے مختلف ہسپتالوں کو خود مختیاری کے ذ ریعے تباہی سے بچائیں گزشتہ پندرہ سالوں سے محکمہ صحت میں این جی اوز کی یلغار ہونے اور پی پی ایچ آئی مافیاکی وجہ سے محکمہ صحت زمینی حقائق کی بنیاد پر ہچکیاں لے رہی ہے چلڈرن ہسپتال کوئٹہ ،کڈنی سینٹر ،گوادر ڈویلپمنٹ ہسپتال ،سوئی ویلفیئر ہسپتال ،شہید نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ جیسے اہم ادارے بورڈ آف گورنرز کی تجربات کے بناء پر عوام کو سہولیات دینے کے بجائے روز اخبارات کے زینت بنتے جا رہے ہیں ان اداروں میں کام کرنے والے پیرامیڈیکس نہ صرف زیست کا شکار ہیں بلکہ ان کی حیثیت دہاڑی دار مزدور سے بھی کم تر ہے اور روزگار چھن جانے کا خوف ہمیشہ ان کی سروں پر لٹکتی رہتی ہیں سیکرٹری صحت ڈاکٹر محمد عمر زہری سے ہمیں امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ مثبت اور حقائق کے سامنے رکھتے ہوئے بہتر حکمت عملی کے تحت محکمہ صحت کو نہ صرف مزید تباہی سے بچائیں گے بلکہ ملازمین کی حقوق کے لئے بھی اہم فیصلے کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :